بیجنگ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج پہلی مرتبہ دہشت گرد حملوں کے ویڈیو جاری کئے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی انتہا پسند انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے عوام کو اُکسارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک میں سلسلہ وار حملے ہوئے ہیں۔ اِن میں سے ایک حملہ تینانن من اسکوائر پر بھی ہوا تھا۔ یہ ویڈیو کلپس دہشت گردوں کی جانب سے اخًاری بیان اور اُن کے پروپگنڈہ میٹریلس پر مشتمل ہے جنھوں نے چین میں حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر ویڈیو پیش کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ تین رکنی خودکش دستہ جس میں ماں، بیٹا اور بہو ہیں حملے سے قبل خود کو سیاح کے طور پر متعارف کروایا تھا۔