واشنگٹن ۔28مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکہ کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے چین کے دورے کی معلومات فراہم کی۔صدر کے دفتر نے یہاں ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے ذاتی پیغام میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مسٹر ان کے چین کے دورے کے سلسلے میں کل اطلاعات فراہم کی۔صدر دفتر کے بیان میں بتایا گیاکہ امریکہ اپنے اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ قریبی تعلقات بنائے ہوئے ہے ۔ہم اس واقعات کو شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کیلئے مناسب ماحول تیار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دباؤ بنانے کے اپنی مہم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں کم جونگ اُن کے دورہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم قطعی تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔امریکہ سے بات چیت کیلئے شمالی کوریا نے ہی پیشکش کی تھی جسے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کافی پس و پیش کے بعد منظوری دی۔