ممبئی ۔ 18 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کی حلیف شیوسینا نے آج الزام عائد کیا کہ پڑوسی ملک ، سامنے سے گلے ملو اور پیچھے سے چاقو گھونپو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پارٹی ترجمان سامنا میں کہا گیا کہ ہمارا تجربہ بتارہا ہے کہ چین کا یہ نظریہ رہا کہ سامنے سے گلے لگاؤ اور عقب سے چاقو مارو۔ ایک طرف دورہ چین کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ دوسری طرف ہندوستان کے نقشہ سے کشمیر اور اروناچل پردیش کو نکال دیا گیا۔