بیجنگ، 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں شنگھائی کے صحت کے حکام نے H7N9 برڈ فلو کے انفیکشن سے ایک شخص کے متاثرہونے کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنھوا نے آج یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق مبتلا شخص ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ شنگھائی میں گذشتہ پہلے اسی ماہ H7N9سے ایک شخص کے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آ چکا ہے ۔ 2.4 کروڑ کی آبادی اور چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر شنگھائی میں سردی کے موسم میں برڈ فلو کے پھیلنے کا سب سے زیادہ خدشہ رہتا ہے ۔