بیجنگ ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے لیکن یہاں تقریباً 1.28 لاکھ خستہ حال دیہاتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں 92 ملین افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ غربت کے خاتمہ اور ترقی سے متعلق سرکردہ گروپ کے سربراہ نے بتایا کہ چین میں اگرچہ غربت کی سطح میں نمایاں کمی آئی لیکن ہنوز 832 غریب کاؤنٹیز اور اضلاع موجود ہیں۔ سرکاری طورپر 82 ملین سے زائد افراد اب بھی چین کے یومیہ 1 ڈالر فارمولا کے تحت غربت سے نیچے کی زندگی گذار رہے ہیں۔