بیجنگ ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین میں جاری کئے گئے ایک سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 19 سال سے کم عمر نوجوانوں کی نزدیک کی نظر کمزور بتائی گئی ہے اور اس کا تناسب 80% فیصد ہے۔ گلوبل ٹائزز سے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ میوپیا سے متاثرہ عوام کی تعداد 450 ملین تک پہنچ گئی ہے جو تشویشناک حد تک پوری آبادی کے نصف کا ایک چوتھائی ہے۔ بہ الفاظ دیگر زائد از 80% چینی کمسن نوجوانوں کی قریب کی نظر کمزور بتائی گئی ہے۔ عالمی صحت تنظیم (WHO) نے بتایا کہ چین میں میوپیا (Myopia) سے متاثرہ افراد کی تعداد 600 ملین ہے جن میں 70 فیصد سے زائد طلباء ہیں۔ یاد رہیکہ چین میں کل 23 واں قومی سائٹ ڈے (یوم بصارت) منایا جائے گا۔