بیجنگ ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں 649 ملین افراد آن لائن ہیں کیونکہ وہ مائیکرو بلاگنگ سائٹس سے آزادی تقریر پر حکومت کی کارروائی کے بعد دو ہوتے جارہے ہیں۔ چین میں پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی آن لائن آبادی ہے ۔ حکومت کے حمایت یافتہ انٹرنیٹ نیٹ ورک معلوماتی مرکز کی سالانہ رپورٹ کے بموجب 557 ملین افراد آن لائن ہیں۔
یوکرین میں تازہ جھڑپیں، 16 شہری ہلاک
کیف ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یوکرین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خوفناک جھڑپوں میں کم از کم 16 شہری ہلاک ہوگئے۔ 5 شہری دیبال سیف کے میدان جنگ میں، 6 باغیوں کے گڑھ دونٹسک میں اور 5 پڑوسی علاقہ لوگانسک میں ہلاک ہوئے۔ حالیہ دنوں میں سب سے خوفناک جھڑپ ڈیبالڈ سیف میں ہوئی تھی جہاں روس حامی علحدگی پسندوں نے یوکرین کی فوج کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اور حملہ کردیا تھا۔