بیجنگ 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے جنوب مغربی صوبہ سچوان میں آج صبح زلزلہ کا طاقتور جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی شدت زلزلہ پیما پر 6.3 ریکارڈ ہوئی ۔ تاہم اس زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ چینی زلزلہ نیٹ ورک سنٹر نے کہا کہ یہ زلزلہ شدید تھا اور اس کی شدت زلزلہ پیما پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مبدا زمین میں 18 کیلومیٹر تھا ۔ مرکز نے کہا کہ ابھی تک اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔