چین میں 5 فائر فائٹرز ہلاک

بیجنگ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام)چین میں ایک گودام میں لگی آگ بجھانے کے دوران 5 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن ، کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے میں 9 گھنٹوں سے زائد کا وقت لگ گیا،ا س دوران گودام کی تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس سے آگ بجھانے میں مصروف 5فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ۔اس حادثہ میں 14 افراد زخمی ہوئے۔