چین میں 1046 غیر قانونی ویب سائٹس بند کردی گئیں

بیجنگ ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اب جب کہ 2016 کے صرف ساڑھے تین ماہ گزرے ہیں وہیں چین نے اپنے انٹرنیٹ نگرانکاروں کو غیر قانونی ویب سائٹس کی جانچ پڑتال کی اہم ذمہ داری سونپی تھی جس کے بعد نگرانکاروں نے سخت جانفشانی سے کام کرتے ہوئے زائد از 1046 غیر قانونی ویب سائٹس کا پتہ لگالیا ۔ جن پر مخرب اخلاق ویڈیوز اور فلمیں دکھائی جاتی تھیں ۔ علاوہ ازیں ان غیر قانونی ویب سائٹس پر ایسی معلومات بھی فراہم کی جارہی تھیں جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا ۔ انٹرنیٹ واچ ڈاگس نے 85 ویب سائٹس کو انتباہ دیا ۔ جب کہ 8008 مائیکرو بلاگ اکاونٹس کو بند کردیا گیا ۔ چین کے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ۔ اعلیٰ ترین انٹرنیٹ ریگولیٹر کے مطابق 89 معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔