چین میں کشتی حادثہ، 6 ہلاک

بیجنگ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 6 افراد ہلاک اور دیگر 3 لاپتہ ہوگئے جب کہ ایک خانگی کشتی چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دریائے زیجیانگ میں غرق ہوگئی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کہ 18 مسافروں کے ساتھ دریائے زیجیانگ میں کشتی غرق ہوگئی۔ 9 افراد کو بچالیا گیا۔ کشتی واپسی کے سفر کے دوران غرق ہوئی۔

یوکرین جنگی قیدیوں کا تبادلہ
زولوبوک۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوکرین کی فوج اور علیحدگی پسندوں کے نمائندوں نے کئی قیدیوں کا باہم تبادلہ دُور افتادہ سرحدی علاقہ میں گہرے اندھیرے کے دوران مکمل کرلیا۔ اس تبادلہ کا آغاز تصادم سے متاثرہ مشرقی یوکرین میں امن بحال کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ 139 یوکرینی فوجی، 52 باغیوں کے ساتھ تبادلہ میں منتقل کئے گئے۔