چین میں کئی بم دھماکے‘ 31ہلاک

بیجنگ ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے شورش زدہ صوبہ ژن زیانگ کے دارالحکومت ارومقی کے مصروف بازار میں سلسلہ وار کئی بم دھماکوں سے کم از کم 31افراد ہلاک اور دیگر 90زخمی ہوگئے ۔ یہ حالیہ برسوں سے بنیاد پرست علحدگی پسندوں کا مہلک ترین دہشت گرد حملہ تھا۔ عینی شاہدین کے بموجب ملک گیر سطح پر گاڑیاں صبح 7.50بجے مصروف بازار پہنچ گئیں اور دھماکو مادے وہاں پر جمع افراد پر پھینکے گئے جس سے 31افراد ہلاک اور

دیگر 90زخمی ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژی ہوا کے بموجب ہندوستان نے ارومقی میں دہشت گرد حملوں کی شدت سے مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے جو آج شہر ارومقی میں علی الصبح کیا گیا ۔ ہندوستان دہشت گردی کی ہر نوعیت کا مخالف ہے اور اُس کی دلی ہمدردیاں مہلوکین اور زخمیوں کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں ۔ چین نے اس حملے کو سنگین وحشیانہ دہشت گرد واقعہ قرار دیا ہے اور داخلی سلامتی کے سربراہ مینا جیانگ زو نے عہد کیا ہے کہ کارروائی میں شدت پیدا کی جائے گی ۔