بیجنگ۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے شمال مشرقی علاقہ میں ایک شخص نے چاقو سے اندھادھند حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کردیا اور 12افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 3.20منٹ کو ایک شاپنگ مال میں پیش آیا ۔ صوبہ جلین کے یانجی سٹی میں جب لوگ خریداری میں مصروف تھے ایک جنونی نے چاقو سے اندھادھند حملے شروع کردیا۔ایک زخمی برسرموقع ہلاک ہوگیا دوسرا دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دیگر 12زخمی افراد کی مرہم پٹی کی گئی ہے ۔ مشتبہ شخص 25سالہ چوژنیو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
چین کے صوبہ میں اوسط شدت کا زلزلہ، 19 افراد زخمی
بیجنگ۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں 5.1 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس سے کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ کا مبدا 7 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ کم شدت کا زلزلہ پڑوسی علاقوں سوئی جیانگ، ڈاگوان اور زین ژیانگ کے علاوہ شہر زاؤٹانگ میں بھی محسوس کیا گیا۔ 19 افراد یونگ شان کے علاقہ میں زخمی ہوئے جب کہ 1,424 مکانوں کو نقصان پہنچا۔ 50 کیلو میٹر سڑکیں، 41 کیلو میٹر سرنگیں، 21 کیلو میٹر برقی تار، 5 صنعتوں علاقوں میں متاثر ہوئے۔ ایک ہزار سے زیادہ مقامی عہدیدار، پولیس ملازمین اور نیم فوجی تنظیموں کا عملہ اس آفت ِ سماوی کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ مختلف شہروں سے 200 آتش فرو کارکن آگ بجھانے کے لئے طلب کئے گئے ہیں۔ 200 خیمے نصب کئے گئے ہیں اور 2 ہزار امدادی پیاکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔