بیجنگ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پرائمری اسکول کے چار بچوں کو جنوبی چین کے خود اختیار علاقے گوانگ ژی میں ایک شخص نے چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کردیا۔ یہ ادھیڑ عمر کا شخص تھا اور چاقو زنی کا واقعہ 6.20 بجے صبح پیش آیا ۔ تین بچے برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا قریبی ہسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مشتبہ حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہے ۔