بیجنگ، 6اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے گوانگژو ہوائی اڈہ پر پھنسے 200سے زائد پاکستانی پیر کی رات شاہین ایئر لائنز کی پرواز سے اپنے ملک میں واپس آسکتے ہیں۔شہری ہوابازی اتھارٹی (سی اے اے ) اور ایئر لائن کمپنی کے مابین 1.5ارب روپے کی بقایہ رقم کی ادائیگی پر ہوئے تنازعہ کے بعد شاہین ایئرئرلائن کی پرواز کو 29جولائی کو اچانک منسوخ کردینے سے تقریباََ 300پاکستانی گوانگژو ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔جیوز نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہین ایئر لائن کا طیارہ چین کے ہوائی اڈہ پر صبح ہی پہنچاہے اور یہ پھنسے ہوئے مسافروں کو لیکر رات کو لاہور واپس آئے گا۔