چین میں پھر ایک بار برڈ فلو 18000 قاز فوت ہوگئے

بیجنگ ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک برڈفلوچین کو پھر سے تنگ کرنے ابھر آیا ہے جبکہ 18000 قاز جن میں ایویان فلو کے آثار ظاہر ہوئے، ملک کے شمال مشرقی حصہ میں واقع پولٹری فارم میں فوت ہوگئے۔ وزارت زراعت نے کل اعلان کیا کہ اس صوبہ میں H5N6 برڈ فلو وائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ایک پولٹری فارم میں زائد از 20,000 قازوں میں بھی ایویان فلو کے آثار نظر آئے اور لگ بھگ 18000 قاز گذشتہ ماہ فوت ہوگئے۔ سرکاری ژنہوا نیوز ایجنسی نے آج اطلاع دی کہ نیشنل ایویان انفلوانزا ریفرنس لیباریٹری نے کل تصدیق کی کہ یہ وبائی مرض H5N6 ہے۔ متاثرہ علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے لگ بھگ 69,000 پولٹری تلف کردی گئی۔