چین میں ٹرک اور گاڑیوں میں تصادم۔14ہلاک‘27زخمی

بیجنگ،4نومبر(سیاست ڈاٹ کام )چین میں ایک ہیوی ٹرک لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا، جس میں 14 افراد ہلاک 27 زخمی ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ گانسو کے مرکزی شہر لانژو کی مرکزی شاہراہ کے ٹول اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ہیوی ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ،27 زخمی ہوئے جبکہ 31 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔