چین میں مسلح گروپ کا ریلوے اسٹیشن پر حملہ 27 ہلاک

بیجنگ ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) :چین میں مسلح گروپ نے ایک ریلوے اسٹیشن پر حملہ کردیا جس میں 27 افراد ہلاک اور 109 زخمی ہوگئے ۔ جنوب مغربی چین کے صوبہ یونن میں کنمنگ ریلوے اسٹیشن پر یہ حملہ کیا گیا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنوہا کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ مقامی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے کئی حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ۔ آن لائن گشت کرنے والی تصاویر میں مسافرین کا سامان بکھرا ہوا اور خون میں لت پت نعشیں دکھائی گئیں ۔۔