بیجنگ ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ایک مافیا ٹولی کے 5 ارکان کو آج پھانسی پر چڑھا دیا جن میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے رسوائے زمانہ لیڈر ژاو یانگ کانگ سے ربط رکھنے والا کانکنی کا ایک کلیدی سرغنہ بھی شامل ہے جنہیں 8 افراد کے قتل کے علاوہ اسلحہ کی اسمگلنگ، توڑپھوڑ اور غنڈہ گردی جیسے جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ چین کی اعلیٰ عوامی عدالت کی منظوری سے ژیان لنگ وسطی عوامی عدالت نے لیوہان، اس کے بھائی لیو وی، سانگ ژیان بنگ ، ژان ڈانگ ہووا اور تیان ژیان وی پر سزائے موت کی تعمیل کی ۔