بیجنگ ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے 66 گولف کورسیس کو بند کردیا گیا کیونکہ ان غیرقانونی گولف کورسس نے اراضیات کا قابل لحاظ حصہ اپنے قبضہ میں کرلیا ہے اور دوسری طرف ان کورسیس کے مینٹیننس کیلئے بھی پانی کا بھی زائد استعمال ہورہا ہے۔ دریں اثناء وزارت اراضیات اور وسائل نے بتایا کہ کئی صوبوں میں غیرقانونی گولف کورسس پائے گئے جن میں سے تین بیجنگ میں ہیں۔ وزارت نے حالانکہ یہ بات نہیں بتائی ہیکہ غیرقانونی گولف کورسیس کو کب بند کیا جائے گا ۔ تاہم ملک کے بیشتر وزارتوں کی جانب سے ایک مشترکہ نوٹس گذشتہ سال جولائی میں جاری کی گئی تھی جس میں غیرقانونی گولف کورسیس کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
مسلح بائیں بازو نے استنبول کے وکیل استغاثہ کو یرغمال بنالیا
استنبول ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلح بائیں بازو گروپ نے آج ترکی کے وکیل استغاثہ کو جو سیاسی اعتبار سے حساس موت کی تحقیقات کررہے تھے، جو ایک مخالف حکومت احتجاجی کی ہوئی تھی، مبینہ طور پر وکیل استغاثہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر مطالبات کی تکمیل نہ کی جائے تو انہیں ہلاک کردیا جائے گا۔ استنبول کے کمرہ عدالت سے بھی فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ وکیل استغاثہ مہمت سیلم کراز جس مقام پر مصروف کار تھے ان پر اندھادھند فائرنگ کی گئی۔ وہ برکن ایلوان کے قتل کی تحقیقات کررہے تھے جو گذشتہ سال مارچ میں فوت ہوئے تھے جبکہ انہوں نے 269 دن بیہوشی کی حالت میں گذارے تھے کیونکہ عوامی احتجاج کے دوران موسم گرما 2013ء کے اوائل میں پولیس کی زدوکوب سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔