بیجنگ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ گوئی زاؤ کی ایک عمارت جزوی طور پر منہدم ہوجانے سے اندیشہ ہیکہ اس میں رہنے والے 16 افراد پھنس گئے ہیں۔ انہیں فی الحال لاپتہ قرار دیا گیا ہے اور بچاؤ کارکن انہیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک رہائشی عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل منہدم ہوگئی جس کی وجہ سے عمارت میں رہنے والے 16 افراد ملبہ میں پھنس گئے ۔