بیجنگ، 30مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ایک عدالت نے آج 11لڑکیوں اور خواتین کی عصمت دری اور قتل کرنے کے ملزم 54سالہ گاو چینگیانگ کو سزا ئے موت سنائی ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق چینگیانگ پر قتل، لوٹ، عصمت دری اور نعش کے اعضا نکالنے کا الزام تھے ۔ اس نے 1988سے 2002کے درمیان گانسو صوبہ کے بے ئن شہر میں 11افراد کو قتل کرنے کا جرم قبول کرلیا ہے ۔ متاثرین میں سب سے کم بچی کی عمر محض آٹھ برس تھی۔چنگیانگ کو اگست 2016میں اس کی کرانہ کی دکان سے دیگر کسی فوجداری معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن گرفتاری کے بعد اس کے 28 برس پرانے جرائم کا انکشاف ہوا۔