چین میں طوفان باد و باراں میں ایک ہلاک ،4 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر

بیجنگ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) موسلادھار بارش نے جنوب مغربی چین کے ایک صوبہ میں تباہی پھیلا دی ، ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 4 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد متاثر رہے۔ 352 مکان منہدم ہوگئے۔ 1500 مکانوں کو نقصان پہونچا۔ طوفان سے تاحال ایک تخمینہ کے مطابق 2 کروڑ 63 لاکھ امریکی ڈالر مالیتی نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے پولیس کو ایک 30 سال شخص کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل طوفان باد و باراں کی پیش قیاسی کی تھی اور عوام سے چوکسی اختیار کرنے کیلئے کہا تھا ۔