چین میں شدید سردی کی لہر

بیجنگ ۔ 30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی چین کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں زبردست انحطاط پیدا ہوگیا جب کہ آئندہ دو دن بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب درجہ حرارت شمال مغربی ‘ شمالی اور شمال مشرقی چین میں بعض علاقوں میں 8درجہ سیلسیس ہوگیا ہے ۔ توقع ہے کہ بیشتر علاقوں میں ٹھٹھرا دینے والی سرد ہوائیں چلیں گی ۔ شمال مغربی چین میں برفباری اور صوبہ جیلنگ میں شدید برفباری کا اندیشہ ہے ۔ صوبہ یونان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے اور کیچڑ بہنے  کا انتباہ دیا جارہا ہے ۔