چین میں شدید بارش نظام زندگی درہم برہم

شنگھائی18 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شہر شنگھائی میں طوفانی بارش کی وجہ سے نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ شنگھائی میں 2 روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ کئی علاقوں میں منگل کی رات سے اب تک 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نیپال میں زلزلے کے جھٹکے
کھٹمنڈو 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مابعد زلزلہ 4.1 شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ آج نیپال میںمحسوس کیا گیا جس کا مبدا ڈھاڈنگ ضلع میں تھا ۔ قومی زلزلہ مرکز کے بموجب تاحال چار یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلہ کے 327 جھٹکے 25اپریل کے زلزلہ کے بعد محسوس کئے گئے ہیں۔