بیجنگ ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، سب وے سٹیشن میں بھی پانی داخل ہو گیا۔چین میں شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر،ریڈالرٹ جاریجنوب مغربی صوبے سیچوان، مشرقی صوبے جیانگ زو اور شمال مشرقی صوبے جی لن میں طوفانی بارشوں نے کاروبار زندگی میں رخنہ ڈال دیا۔سیچوان کے شہر چینگ ڈو میں پانی سب وے سٹیشن میں داخل ہو گیا اور انتظامیہ نے ریل سروس عارضی طور پر معطل کر دی۔جیانگ زو کے شہر سی ہونگ میں طوفانی بارش کے باعث حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔