بیجنگ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی چین کے صوبہ قنگ ہائی میں 2 افراد ہلاک اور دیگر 3 لاپتہ ہوگئے جبکہ موسلا دھار بارش کے بعد اِس علاقہ میں سیلاب آگیا۔ ایک زیرتعمیر عمارت کے 6 مزدور بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ اِن میں سے ایک کو بچالیا گیا۔ سرکاری خبررساں ادارہ ژنہوا کے بموجب بچاؤ کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔