چین میں سمندری طوفان مجیگائے ، 4 ہلاک ، 16 لاپتہ

بیجنگ ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مغربی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے جاریہ سال کا 22 واں سمندری طوفان مجیگائے ساحل سے ٹکرا گیا ۔ طوفان کے ساتھ ہی موسلادھار بارش اور تیز رفتار آندھی بھی تھی ۔ جس کی وجہ سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 16 لاپتہ ہوگئے ۔ کئی گاڑیاں الٹ گیئں ۔ تاحال کشتیوں کے سمندر میں پھنس جانے کے 35 واقعات کی اطلاع ملی ہے ۔ شہر ژانگ ژیانگ کے آبی حدود میں ماہی گیروں کی کشتیاں پھنس گیئں ۔ حالانکہ انہیوں لنگر ڈال دیا تھا ۔ ماہی گیروں کو بچالیا گیا ۔ تاہم 16 ہنوز لاپتہ ہیں ۔چار افراد بشمول ایک ماہی گیر ہلاک اور دیگر 80 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ سمندری طوفان ضلع شنڈے کے شہر فشان سے آج دوپہر ٹکرایا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ ژنگ ہوا کی خبر کے بموجب سمندری طوفان کی وجہ سے ساحلی شہر  میں زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے جس کی وجہ سے عہدیداروں نے لاکھوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔ تاہم 500 سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔ متصلہ علاقہ گوانجی میں طوفان 8 بجے شب ٹکرایاگیا اور شمال مشرق کی سمت آگے بڑھ گیا ۔ پیش قیاسی کے بموجب اس کے ساتھ 20 کیلو میٹر کی رفتار سے آندھی بھی چل رہی ہے ۔ بڑے پیمانے پر برقی سربراہی منقطع ہوچکے ہے ۔ عہدیداروں نے کل ہی طوفان کی آمد کی اطلاع پر سیاحوں کو اس علاقے سے منتقل کرنا شروع کردیا تھا ۔ اتفاق سے آج سے چین میں ایک ہفتہ طویل قومی تعطیلات کا آغاز ہورہا ہے ۔