بیجنگ ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں بچاؤ کارکنوں نے زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد زندہ دفن ہوجانے والے کم از کم 15 افراد کی نعشیں برآمد کرلی ہیں ۔ تاہم زمین کھسکنے کے واقعات پیش آنے کے بعد ہنوز 118 افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔ اس لئے اندیشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ایگزیکٹیو ڈپٹی گونر خیانگ خوداختیار جزیرہ نما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی بالکل درست تعداد کا بچاؤ کارروائی کے اختتام پر اعلان کیا جائے گا ۔تمام سیاحوں کو جمع کے دن محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔