چین میں زمین کھسکنے سے 7ہلاکتیں

بیجنگ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی صوبہ شانگ زی میں آج علی الصبح زمین کھسکنے کے واقعات سے کم از کم 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا ۔ جی ژیانگ کاؤنٹی کے دیہات جی گوانگ کے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔یہ دیہات ایک وادی میں واقع ہے ۔ 2000مکعب میٹر زمین کھسک گئی اور ایک دو منزلہ پتھر کی عمارت زمین دوز ہوگئی جس میں 8افراد پھنس گئے ۔ بچاوٹیم نے ایک شخص کو زندہ بچالیا جبکہ باقی 7کی نعشیں برآمد کی گئی۔قریبی میں مقیم افراد نے بچ جانے والے شخص کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

کشتی غرق ہونے کے بعد شمالی کوریا کے ملاحوں کی نعشیں واپس
سیول۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا نے آج شمالی کوریا کے تین ملاحوں کو وطن واپس بھجوادیا جو ایک مالبردار بحری جہاز جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب مہلک غرقابی کے حادثہ میں زندہ بچ گئے تھے ۔ چار ہزار تین سو ٹن وزنی جہازجزیرہ جیومن کے ساحل کے قریب غرق ہوگیا تھا ۔ سمندر سے دو نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ انہیں بھی زندہ بچ جانے والے ملاحوں کے ساتھ شمالی کوریا کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ تلاش کارروائی ہنوز جاری ہے جس میں بحریہ اور ساحلی محافظین شریک ہیں۔