بیجنگ۔7اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی چین کے صوبہ ہیبل میں ایک ویران کان میں غیرقانونی کانکنی کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے جن میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہے ۔ یہ واقعات فینگرون کان میں غیرقانونی کانکنی کی وجہ سے 5بجے صبح پیش آیا ۔ ضلع تانگ شانگ کے عہدیداروں نے کہا کہ واقعہ کیلئے چار افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات جاری ہیں ۔سرکاری خبر رساں اداہ ژن ہوا نے اس کی اطلاع دی ہے ۔