بیجنگ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی چین کے علاقہ میں جو میانمار کی سرحد سے متصل ہے ‘5.6شدت کے زلزلے سے دہل گیا ۔ صوبہ یونان میں 13ہزار شہری جن کا تعلق 15قصبوں سے ہے متاثر ہوئے اور 9,688 مکانوںکو نقصان پہنچا ۔ زلزلہ کا مبدہ قصبہ کاچانگ 12کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ 36اسکولس اور 9پُل تباہ ہوگئے ۔ 10ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ زخمی مقامی ہاسپٹلس میں زیر علاج ہیں ۔ 3000بچاؤ کارکن خیمے نصب کر کے برقی سربراہی بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔جنوبی چین کے مختلف صوبوں میں 100سال میں ایک بار آنے والے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 19افراد ہلاک ہوگئے اور 7افراد لاپتہ ہیں ۔