چین میں ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹس کی کامیاب لانچنگ

بیجنگ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے الیکٹرو میگنیٹک ماحولیاتی تحقیقات کیلئے آج ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹس کی کامیابی کے ساتھ لانچنگ کی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے آج یہ بات بتائی اور یہ بھی بتایا کہ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا یہ 260 واں مشن ہے۔ سیٹلائیٹس کی لانچنگ لانگ مارچ 2C کیریئر راکٹ پر ژی چانگ سیٹلائیٹ لانچ سنٹر سے عمل میں آئی جو جنوب مغربی صوبہ شیزوان میں واقع ہے۔ یہ تمام پہلے سے طئے شدہ مدار میں داخل ہوگئے اور اس طرح لانچنگ کو کامیاب قرار دیا گیا، البتہ لانچ کئے گئے سیٹلائیٹس کی تعداد نہیں بتائی گئی۔