چین میں دیوار منہدم، 18 افراد ہلاک

بیجنگ۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے مشرقی چین کے شہر قنگڈاؤ میں ایک دیوار منہدم ہوجانے کی وجہ سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب یہ دیوار ایک عارضی مکان کی تھی جسے شان ڈونگ کی ایک قابل تجدید وسائل کمپنی نے تیار کیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’ژن ہوا‘ کے بموجب دیوار موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے کے نتیجہ میں منہدم ہوگئی۔ بچاؤ کارکن فوری مقام حادثہ پر پہنچے اور تلاش شروع کردی۔ 3 زخمی افراد کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔