چین میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ، 380 گرفتار

بیجنگ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے 32 دہشت گرد گروپس کو توڑتے ہوئے 380 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران دیگر 315 ارکان کو سزا سنائی گئی۔ شورش زدہ صوبہ ژن جیانگ میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف چین کی کارروائی جاری ہے، جبکہ دہشت گرد حملوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ صدر چین ژی جن پنگ نے بڑے پیمانے پر خودکش حملوں کے بعد جو ارومقی کے ایک بازار میں کئے گئے تھے جن میں 43 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے تھے، کارروائی کا حکم دیا تھا۔ یہ واقعہ 24 مئی کو پیش آیا تھا۔ جملہ 32 دہشت گرد گروپس کا صفایا کردیا گیا اور 380 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 315 افراد کو سزا سنائی گئی۔ چین کی یہ اب تک کی سب سے بڑی مخالف دہشت گردی کارروائی ہے۔