چین میں دھماکہ،5 ہلاک، 89 زخمی

شنگھائی،5جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کو شمال مشرقی علاقہ میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہوگئے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ہفتہ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہ دھماکہ کل جیلن صوبہ کے شونگ یوان شہر میں ہوا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔دھماکہ کی وجہ سے قریبی ہاسپٹل کے مریض اور ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔
پائپ لائن کے مالک کا نام نہیں بتایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں تفصیلی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راحت و بچاؤ مہم چل رہی ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔