بیجنگ ۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی ایک عدالت نے آج ایک ممنوعہ عیسائی تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ارکان کو ایک خاتون کے بہیمانہ قتل کی پاداش میں سزائے موت سنائی ہے ۔ ملزمین نے خاتون کو صوبہ شان ڈانگ میں واقع میکڈونالڈ آؤٹ لیٹ میں ماہ مئی میں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا ۔ دونوں ملزمین دراصل اُن پانچ ملزمین میں شامل ہیں جنھوں نے 37 سالہ خاتون جس کا نام وو بتایاگیا ہے کا صرف اس لئے قتل کردیا کہ اُس نے اپنا فون نمبر دینے سے انکار کردیا تھا ۔ مابقی تین ملزمین کو الگ الگ میعادوں کی سزا سنائی گئی ہے ۔