بیجنگ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی چین کے صوبہ جیانگسی میں ایک منی بس کے دریا میں گرجانے سے تین مسافرین اور بس کنڈکٹر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ منی بس کا ایک ٹرک سے تصادم ہونے کے بعد ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ دریا میں جاگری ۔ بس میں موجود ڈرائیور اور دیگر مسافر کو بچا لیا گیا اور انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ کا شکار بس کو کل ہی بڑی ٹرین کے ذریعہ دریا سے نکال لیا گیا۔