بیجنگ۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 35افراد ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب کہ ایک سیاحوں کی بس وسطی چین میں سڑک کے کنارے سے ٹکرانے کے بعد شعلہ پوش ہوگئیں ۔ یہ حادثہ چین کے صوبہ ہونان میں پیش آیا ۔ بس میں 56 افراد سوار تھے جو ایک قومی شاہراہ کے کنارے نصب حفاظتی باڑ سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگئی ۔
ممکن ہے کہ پٹرول کے اخراج کی وجہ سے بس کو آگ لگ گئی ہوگی ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب 20 افراد اسپتال میں شریک ہیں ۔ بچاؤ کارکنوں کو بس میں جل کر خاکستر ہوجانے والے افراد کی نعشوں کی تلاش ہے ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ ژن ہوا ‘‘ میں یہ خبر جاری کی ہے ۔