چین میں برڈ فلو سے 12 افراد فوت

بیجنگ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی چین میں رواں مہینہ کے دوران برڈ فلو وباء سے کم سے کم 12 افراد فوت ہوگئے ۔ صوبہ ژیجیانگ میں 6 جنوری تا 26 جنوری گزشتہ 18 دن کے دوران اس وباء سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ زنہوا نے خبر دی ہے کہ اس وباء سے متاثر 49 مریضوں میں 12 فوت ہوگئے ۔ ایک مریض پوری طرح شفایاب ہوگیا ہے ، ماباقی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ ہانگ ژھو شہر میں پولٹری کی زندہ مرغیوں کو رکھنے یا ان کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ مقای حکومت نے کبوتر بازی پر بھی امتناع عائد کردیا ہے ۔ پڑوسی شہر شنگھائی میں 31 جنوری تا 30 اپریل موسمی تہوار میں زندہ مرغیوں پر پابندی عائد کردیا گیا ہے ۔