چین میں برڈ فلو ، مزید 2 افراد فوت

بیجنگ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی چین کے صوبہ فوجیان میں وباء ’’برڈ فلو‘‘ سے کم ازکم 2 افراد فوت ہوگئے۔ جاریہ سال اس صوبہ میں برڈ فلو کے تاحال 15 مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان دو افراد کی موت کب واقع ہوئی۔پڑوسی صوبہ جیانگ زی میں گزشتہ روز ایک شخص کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی۔ فوجیان، جیانگ زی، شنگھائی اور ژہجیانگ میں بھی رواں موسم سرما کے دوران برڈ فلو کی وباء کے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔