بیجنگ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ہفتہ جنوبی چین کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے کم و بیش 16 افراد ہلاک اور زائد از 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ بارش کے علاوہ ژالہ باری سے بھی شدید نقصانات ہوئے۔ وزارت برائے بلدی امور نے آج یہ بات بتائی جس کے مطابق 25 تا 27 مئی اور 28 تا 31 مئی کے دوران بارش کے دو ادوار انتہائی خطرناک ثابت ہوئے۔ فوجیان، جیانگسی، ہوبئی، نہان، گوانگ ڈونگ، چانگنگ، شیزوان، گوئزو، ینان اور دیگر صوبائی علاقہ شدید طور پر متاثر ہوئے۔ وزارت کے مطابق تین افراد لاپتہ بھی بتائے گئے ہیں۔