بیجنگ ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چینی ڈاکٹرس ایک شخص کے آپریشن کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی کمر میں 1.2ومیٹر طویل اور 100 کیلو گرام سے زائد وزنی رسولی پائی گئی ہے ۔ اس شخص کو یہ عارضہ بچپن سے لاحق ہے ۔ 30 سال مکمل کرلینے والے تھی یانگ جیان بن کو دواخانہ میں دو بیڈ الاٹ کئے گئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ رسولی کا وزن اس شخص کے جملہ وزن کا دو تہائی سے زیادہ ہے ۔ یانگ کے والد نے کہا کہ ہم نے چند دن قبل اس کا وزن کیا تھا جو 150 کیلو گرام تھا ۔