بیجنگ۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی سب سے مہنگی طلاق جلد ہی ہونے والی ہے جس پر مطلقہ خاتون کو اپنے شوہر کی جانب سے ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے کمپنی حصص (شیئرز) حاصل ہوں گے۔چین کی آن لائن گیمنگ کمپنی ’’کنلن ٹیک‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چیئرمین ڑاؤ یاہوئی اور ان کی بیوی لی کیونگ کے درمیان طلاق کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت یاہوئی اپنے حصے کے 30 کروڑ کمپنی شیئرز کی ملکیت لی کیونگ کے نام منتقل کریں گے۔یاہوئی اور لی کیونگ کا شمار چین کے امیر ترین جوڑوں میں کیا جاتا ہے اور کنلن ٹیک ان دونوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ڑاؤ یاہوئی کے نام پر اس وقت کمپنی کے 68 کروڑ 60 لاکھ شیئرز ہیں جب کہ طلاق کے بعد وہ ان میں سے 30 کروڑ شیئرز سے محروم ہوجائیں گے۔