بیجنگ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکے میں حملہ آور زخمی ہو گیا۔امریکی سفارت خانہ نے بیان میں بتایا کہ دھماکے میں حملہ آور زخمی ہوا ہے لیکن پولیس کسی سامان میں دھماکے ہونے کی بات کہہ رہی ہے ۔سفارت خانے نے بتایا کہ دھماکہ سفارت خانے کے احاطے کے جنوب مشرق کی سمت میں عوامی جگہ پر ہوا۔ بیجنگ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ 26 سالہ ایک شخص ہے جو چین کے منگولیا علاقے کا رہنے والا ہے ۔ دھماکے میں حملہ آوار زخمی ہوا ہے ۔ پولیس نے دھماکہ کرنے کا مقصد نہیں بتایا ۔دھماکے کے بعد بھی سفارت خانے کے باہر بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔ دھماکے کی جگہ پر ٹریفک معمول مطابق ہے ۔ امریکی سفارت خانے کے ساتھ میں فرانس، ہندوستان اور اسرائیل کے سفارت خانے بھی ہیں۔ہندوستان اور جنوبی کوریا سفارت خانے کے اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکے کے بارے میں وہ بے خبر ہیں اور سفارت خانے میں کام کاج معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔