بیجنگ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر ایک مخصوص لائن بنائی ہے، جہاں صرف سمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے سمارٹ "فونز زومبیز” کہلاتے ہیں اور دورانِ استعمال آہستہ چلتے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ نے ان کی لیے ایک علحیدہ لائن متعارف کرائی ہے۔ ژیان نامی شہر کی یانتا روڈ پر پیدل چلنے کے لیے پختہ رستے پر ایک مخصوص لائن بنائی گئی ہے جس پر ’فبرز‘ (اپنے ارد گرد کے تمام حالات سے بے خبر اپنے موبائل فون پر مصروف رہنے والے لوگ) آہستہ آہستہ چل سکیں گے۔یہ لین سرخ، سبز اور نیلے رنگ کی بنائی گئی ہے۔