چین میں اب فی خاندان دو بچے پیدا کرنے کی اجازت

بیجنگ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اپنی کئی دہائیوں پرانی متنازعہ ایک خاندان ایک بچہ والی پالیسی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور اب چین نے جسے دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک قرار دیا جاتا ہے، فی خاندان دو بچے پیدا کرنے کی پالیسی اپنالی ہے۔ چین کی سرکاری ژینہوا خبررساں ایجنسی نے بھی آج اس بات کی توثیق کی۔ ایجنسی نے اس سلسلہ میں چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکمنامہ کا حوالہ دیا جہاں چار روزہ اجلاس کے انعقاد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔