چین :فیکٹری میں آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک

بیجنگ ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین میں کپڑوں کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم ازکم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ گوانگ ڈونگ کی انتظامیہ کے مطابق 17 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی ممکنہ وجوہات جاننے کیلئے تفتشی عمل جاری ہے۔