پیرس۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چین اور فرانس نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔چین کے نائب وزیراعظم ہو چونہو اور فرانسیسی اقتصادی اور خزانہ کے وزیر برونو لے مائر ے نے پیرس میں چٹھے چین۔فرانس کے اعلی سطحی اقتصادی اور مالی مذاکرات میں کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ چین۔فرانس کے درمیان وسیع معاشی حکمت عملی کے تعاون کی تھیم پر مبنی مذاکرات میں ہو چونہو نے کہا کہ چین۔فرانس کے تعلقات نے حالیہ برسوں میں میں ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔مائرے نے کہا کہ فرانس ۔چین تعلقات کو فروغ دینے کیلئے فرانس بہت اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس تجارتی، ٹیکنالوجی، زراعت، فنانس، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر اقتصادی اور مالی وسائل کے شعبوںمیں چین کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور نئے نتائج حاصل کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے ۔