بیجنگ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایغور محقق کے 7 طلبہ کو مختلف مدت کی سزائے قید سنائی گئی جبکہ وہ چین کے شورش زدہ شمال مغربی صوبہ ژن جیانگ میں علحدگی پسندوں کو پروان چڑھانے کے مجرم ثابت ہوئے۔ یہ محقق ہی ایغور نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ محقق الحام توھتی کے ویب سائیٹ پر اطلاع دی گئی ہیکہ سات میں سے چھ طلبہ ایغور آن لائن ویب سائیٹ کے ملازم تھے اور نسلی اعتبار سے ایغور تھے جبکہ ایک اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھتا تھا۔ سرکاری عہدیداروں نے قبل ازیں ایغور آن لائن ویب سائیٹ کو جھڑپیں کرانے والے پلیٹ فام سے تعبیر کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اس کے ذریعہ علحدگی پسند کے انداز فکر اور نسلی منافرت کو رائج کیا جارہا ہے۔